ابنا: فارس نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق اکمل الدین احسان اوغلو نے جدہ میں اس تنظیم میں ایران کے مستقل نمائندے حمید رضا دہقانی سے ملاقات میں شام میں کیمیاوی ہتھیاروں کے استعمال کی مذمت کرتے ہوئے اقوام متحدہ جیسے بین الاقوامی اداروں سے اس کی تحقیقات کرانے کی ضرورت پر زور دیا۔ انہوں نے اسی طرح صدام کی جانب سے ایران کے خلاف کیمیاوی ہتھیاروں کے استعمال کی بھی مذمت کی اور کہا کہ صدام کی بھرپور اور ہمہ گیر حمایت کی بنا پر اسے کیمیاوی ہتھیاروں کے استعمال کی شہہ ملی۔اسلامی تعاون تنظیم میں اسلامی جمہوریہ ایران کے سفیر حمید رضا دہقانی نے بھی شام میں سرگرم دہشت گردوں کی جانب سے حلب شہر میں کیمیاوی ہتھیاروں کے استعمال کی مذمت کے بارے میں ایرانی وزیر خارجہ کے پیغام کی طرف اشارہ کرتے ہوئے اس قسم کے ہتھیاروں کو سب سے زیادہ انسانیت سوز ہتھیار قرار دیا۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۲۴۲
14 اپریل 2013 - 19:30
News ID: 409407
اسلامی تعاون تنظیم کے سیکرٹری جنرل اکمل الدین احسان اوغلو نے شام میں کیمیاوی ہتھیاروں کے استعمال کی مذمت کی ۔